حدیث نمبر: 52
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الأَخْرَمُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ الْوَرَّاقُ ، حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : "إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبَ ، فَإِنَّ مثل مُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ كَمَثَلِ قَوْمٍ نَزَلُوا بِبَطْنِ وَادٍ ، فَجَاءَ ذَا بِعُودٍ وَذَا بِعُودٍ حَتَّى جَمَعُوا مَا أَنْضَجُوا بِهِ خُبْزَهُمْ ، وَإِنَّ مُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ مَتَى يُؤْخَذْ بِهَا صَاحِبُهَا تُهْلِكْهُ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، إِلا أَنَسٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْوَهَّابِترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا سہل بن سعد سعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھوٹے چھوٹے گناہوں سے اپنے آپ کو بچاؤ، چھوٹے گناہوں کی مثال اس قوم کی ہے جو ایک وادی میں گئے تو یہ بھی ایک لکڑی لے آیا اور وہ بھی لے آیا، انہوں نے اتنا ایندھن اکٹھا کر لیا جس سے انہوں نے اپنی روٹی پکا لی۔ اور چھوٹے گناہوں والا پکڑ لیا جاتا ہے تو وہ اس کو ہلاک کر دیتے ہیں۔“