حدیث نمبر: 503
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الصُّوفِيُّ الْبَغْدَادِيُّ ، بِمِصْرَ سَنَةَ ثَمَانِينَ وَمِائَتَيْنِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مَيْمُونٍ التُّبَّانُ الْمَدِينِيُّ سَنَةَ إِحْدَى وَأَرْبَعِينَ وَمِائَتَيْنِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : "لا رَضَاعَ بَعْدَ فِصَالٍ ، وَلا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبَانَ ، إِلا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، وَلا عَنْ مُوسَى ، إِلا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَلا عَنْ مُحَمَّدٍ ، إِلا عُبَيْدٌ التُّبَّانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دودھ چھڑانے کے بعد دودھ پلانے کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔ اور بلوغت کے بعد یتیمی بھی نہیں رہتی۔“
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2049 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´نکاح سے پہلے دی گئی طلاق کے صحیح نہ ہونے کا بیان۔`
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” نکاح سے پہلے طلاق نہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطلاق/حدیث: 2049]
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” نکاح سے پہلے طلاق نہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطلاق/حدیث: 2049]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
اگر کوئی شخص یہ کہے: ’’اگر میں فلاں عورت سے نکاح کروں تو اسے طلاق۔‘‘
تو یہ لغو کلام ہوگا جس کا کوئی اثرنہیں ہوگا، اسی طرح اگر کہے: ’’میں جس عورت سے نکاح کروں تو اسے طلاق ہے۔‘‘
اس کے بعد نکاح کرے تو طلاق نہیں پڑے گی کیونکہ جب طلاق دی تھی اس وقت وہ اس کی بیوی ہی نہیں تھی کہ طلاق پڑتی اور نکاح کے بعد دوبارہ طلاق دی نہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2049 سے ماخوذ ہے۔