حدیث نمبر: 423
وَبِإِسْنَادِهِ وَبِإِسْنَادِهِ عَنِ الْجَارُودِ أَبِي الْمُنْذِرِ الْفَنَدِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : "إِذَا وَجَدْتَ الضَّالَّةَ فَلا تُغَيِّبْ وَلا تَكْتُمْ ، فَإِنْ عُرِفَتْ فَأَدِّهَا ، وَإِلا فَهُوَ مَالُ اللَّهِ يُؤْتِيهُ مَنْ يَشَاءُ "، لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ هِلالِ بْنِ حِقٍّ قَاضِي الْبَصْرَةِ ، إِلا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَيْمُونٍترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا جارود ابوالمنذر القندی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کو کوئی گم شدہ چیز ملے تو اس کو غائب نہ کرو، اور نہ چھپاؤ، اگر وہ پہچان لی جائے تو وہ اس کے مالک کو ادا کر دو، ورنہ اللہ کا مال جس کو چاہتا ہے دے دیتا ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2502 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´گم شدہ اونٹ، گائے اور بکری کے لقطہٰ کا بیان۔`
عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مسلمان کی گمشدہ چیز آگ کا شعلہ ہے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللقطة/حدیث: 2502]
عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مسلمان کی گمشدہ چیز آگ کا شعلہ ہے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللقطة/حدیث: 2502]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
«ضالة» سےمراد وہ جانور ہے جو اپنے ریوڑ سے الگ ہو کر گم ہوگیا اورمعلوم نہ ہو کہ کس کا ہے۔
اس پر قبضہ کرنا جائز نہیں۔
(2)
بے جان چیز (مثلاً: رقم وغیرہ)
گری پڑی مل جائے تو اسے (لقطة)
کہتےہیں۔
اس کا بیان اگلے باب میں آرہا ہے۔
فوائد و مسائل:
(1)
«ضالة» سےمراد وہ جانور ہے جو اپنے ریوڑ سے الگ ہو کر گم ہوگیا اورمعلوم نہ ہو کہ کس کا ہے۔
اس پر قبضہ کرنا جائز نہیں۔
(2)
بے جان چیز (مثلاً: رقم وغیرہ)
گری پڑی مل جائے تو اسے (لقطة)
کہتےہیں۔
اس کا بیان اگلے باب میں آرہا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2502 سے ماخوذ ہے۔