معجم صغير للطبراني
كتاب الجنائز و ذكر الموت— نماز جنازہ اور موت کے ذکر کا بیان
باب: قربانی کا گوشت، نبیذ اور قبروں کے زیارت کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ لَبِيدٍ الْبَيْرُوتِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَكَّارٍ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ سَابُورَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، أَنَّ أَبَاهُ ، حَدَّثَهُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ "نَهَى عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الأَضَاحِي بَعْدَ ثَلاثٍ ، وَعَنِ النَّبِيذِ فِي الْجُرِّ ، وَعَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الأَضَاحِي بَعْدَ ثَلاثٍ فَكُلُوا مَا شِئْتُمْ ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ نَبِيذِ الْجُرِّ فَاشْرَبُوا ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا وَلا تَقُولُوا مَا يُسْخِطُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، إِلا ابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، وَلا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، إِلا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَكَّارٍسیدنا عمرو بن شعیب اپنے والد سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دنوں کے بعد قربانیوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا، اور مٹکے میں نبیذ بنانے سے، اور قبروں کی زیارت سے بھی، پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں قربانیوں کے گوشت تین دنوں کے بعد کھانے سے منع کیا تھا، اب تم جتنے دن چاہو کھا لیا کرو، اور میں نے تمہیں مٹکے میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا، اب تم اس میں پی سکتے ہو مگر ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اور میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، مگر اب تم ان کی زیارت کر سکتے ہو لیکن بات وہ نہ کہو جس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہو۔“