حدیث نمبر: 274
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرٍو الْعَمِّيُّ النَّحَّاسُ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْجَزَرِيُّ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ الْخُرَيْبِيُّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحِ بْنِ حَيٍّ الْحَيَوَانِيِّ ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنِ ابن أُمِّ مَكْتُومٍ ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، " إِنِّي كَبِيرٌ ضَرِيرٌ شَاسِعُ الدَّارِ ، وَلا قَائِدَ لِي ، فَهَلْ تَجِدُ لِي رُخْصَةً ؟ ، قَالَ : أَتَسْمَعُ النِّدَاءَ ؟ ، قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : مَا أَجِدُ لَكَ رُخْصَةً "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ ، إِلا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی

سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے تو کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! میں بوڑھا، نابینا اور مسجد سے دور رہنے والا ہوں، اور مجھے ہاتھ پکڑ کر لے جانے والا بھی کوئی نہیں تو کیا میرے لیے گھر میں نماز ادا کرنے کی رخصت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم اذان سنتے ہو؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تیرے لیے کوئی رخصت نہیں پاتا۔“

حوالہ حدیث معجم صغير للطبراني / كتاب الصلوٰة / حدیث: 274
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح ، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1479، 1480، بدون ترقيم، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 909، 910، 6736، وأبو داود فى «سننه» برقم: 552، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 792، والبيهقي فى«سننه الكبير» برقم: 5026، 5027، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1430، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15730، والطبراني فى «الصغير» برقم: 732 ¤قال الشيخ الألباني: صحيح»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 852 | سنن ابي داود: 552 | سنن ابي داود: 553 | سنن ابن ماجه: 792

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 553 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جماعت چھوڑنے پر وارد وعید کا بیان۔`
ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کے رسول! مدینے میں کیڑے مکوڑے اور درندے بہت ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم «حى على الصلاة» اور «حى على الفلاح» (یعنی اذان) سنتے ہو؟ تو (مسجد) آیا کرو۔‏‏‏‏ ابوداؤد کہتے ہیں: اسی طرح اسے قاسم جرمی نے سفیان سے روایت کیا ہے، ان کی روایت میں «حى هلا» (آیا کرو) کا ذکر نہیں ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة /حدیث: 553]
553۔ اردو حاشیہ:
یہ اور دیگر احادیث واضح دلیل ہیں کہ نماز باجماعت واجب ہے، سب جانتے ہیں کہ خوف کے موقع پر بھی صلاۃ خوف باجماعت ہی مشروع ہے۔ اور اصحاب اعذار کے لئے دلائل سے ثابت ہے کہ جماعت سے پیچھے رہنے کی اجازت ضرور ہے، مگر اس فضیلت سے محروم رہیں گے۔ شاہ ولی اللہ نے حجۃ اللہ البالغہ میں لکھا ہے کہ جناب عبداللہ ابن مکتوم کو رخصت نہ دینے کی وجہ یہ تھی کہ شاید ان کا سوال عزیمت کے متعلق تھا۔ جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کے گھر میں جا کر ان کی جائے نماز کا افتتاح فرمایا تھا۔ اور مذکورہ بالا حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہ میں بھی شرعی عذر خوف یا مرض کا استثناء موجود ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 553 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 792 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´جماعت سے پیچھے رہنے پر سخت وعید کا بیان۔`
عبداللہ ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میں بوڑھا اور نابینا ہوں، میرا گھر دور ہے اور مجھے مسجد تک لانے والا میرے مناسب حال کوئی آدمی بھی نہیں ہے، تو کیا آپ میرے لیے (جماعت سے غیر حاضری کی) کوئی رخصت پاتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اذان سنتے ہو؟ ، میں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہارے لیے کوئی رخصت نہیں پاتا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 792]
اردو حاشہ: (1)
ہمارے فاضل محقق ؒ مذکورہ حدیث کی بابت لکھتے ہیں کہ یہ روایت سنداً ضعیف ہے لیکن صحیح مسلم کی روایت ہے (653)
اس سے کفایت کرتی ہے۔
تفصیل کے لیے حدیث کی تحقیق وتخریج ملاحظہ فرمائیں۔
نیز دیگر محققین نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحديثية مسند الإمام أحمد: 255، 244، 243/24)
اس حدیث سے نماز باجماعت کی اہمیت واضح ہوتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابن مکتوم رضی اللہ عنہ کو جماعت کے بغیر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی حالانکہ ان کے متعدد عذر موجود تھے: (ا)
وہ معمر تھے۔

(ب)
وہ نابینا تھے۔

(ج)
ان کا گھر دور تھا۔

(د)
ان کے گھر کا کوئی فرد ایسا نہیں تھا جو انھیں مسجد میں لانے کا فرض مستقل طور پر انجام دے سکے۔

(ھ)
جو شخص انھیں مسجد میں لاتا تھا وہ بھی ان کی مرضی کے مطابق خدمت انجام نہیں دیتا تھا بلکہ اپنی سہولت کو زیادہ مد نظر رکھتا تھا۔ (وَلَيْسَ لِي قَائِدٌ يُلَاوِمُنِي)
 کوئی میری مرضی کے مطابق لانے والا نہیں۔
کا یہی مطلب ہے۔

(د)
ان کےگھر اور مسجد کے درمیان نشیبی علاقہ تھا جس میں بارش کے موقع پر پانی جمع ہوجاتا تھا۔
مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ کیجیے: (صلاة الجماعة، أهمتيها وفضلها، تصنیف: ڈاکٹر فضل الہی۔)

(3)
رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابن مکتوم کو جماعت سے پیچھے رہنے کی اجازت نہیں دی تاکہ انھیں زیادہ سے زیادہ ثواب ملے۔
اس کا مقصد ترغیب تھا ورنہ نابینا آدمی اگر مسجد میں آنے میں دشواری محسوس کرے تو اسے گھر میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
جیسے کہ نبی ﷺ نے حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کو اجاذت دےدی تھی۔
دیکھئے: (سنن ابن ماجه حديث: 754)

(4)
رسول الله ﷺ نے ان سے اذان کے متعلق پوچھا کہ آواز پہنچتی ہے یا نہیں؟ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ جو شخص آبادی سے دور قیام پذیر ہو جہاں عام طور پر اذان کی آواز نہیں پہنچتی وہ وہیں نماز ادا کرسکتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 792 سے ماخوذ ہے۔