حدیث نمبر: 164
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي صَغِيرٍ الْحَلَبِيُّ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ الْقَرَظُ مُؤَذِّن ُرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، عَنْ أَبِيهِ سَعْدٍ ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، أَمَرَ بِلالا أَنْ يُدْخِلَ يَدَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ إِذَا أَذَّنَ ، وَقَالَ : إِنَّهُ أَرْفَعُ لِصَوْتِكَ "ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ جب وہ اذان کہیں تو اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں کر لیں اور کہا: ”یہ چیز تیری آواز کو بلند کر دے گی۔“
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 710 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´اذان کی سنتوں کا بیان۔`
مؤذن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ اپنی دونوں انگلیوں کو اپنے دونوں کانوں میں ڈال لیں، اور فرمایا: " اس سے تمہاری آواز خوب بلند ہو گی۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الأذان والسنة فيه/حدیث: 710]

اردو حاشہ:
فائدہ: اس روایت کی سند ضعیف ہے تاہم یہ مسئلہ صحیح ہے جیسا کہ درج ذیل حدیث میں آرہا ہے۔
فائدہ: اس روایت کی سند ضعیف ہے تاہم یہ مسئلہ صحیح ہے جیسا کہ درج ذیل حدیث میں آرہا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 710 سے ماخوذ ہے۔