معجم صغير للطبراني
كتاب البر و الصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
باب: اولاد کی پرورش، والدین کی خدمت اور رزق کے لیے محنت کی فضیلت کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ الْحَلَبِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، فَرَأَى أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ جَلَدِهِ وَنَشَاطِهِ مَا أَعْجَبَهُمْ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، " لَوْ كَانَ هَذَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : إِنْ كَانَ يَسْعَى عَلَى وَلَدِهِ صِغَارًا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى أَبَوَيْنِ شَيْخَيْنِ كَبِيرَيْنِ فَفِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى نَفْسِهِ لِيَعِفَّهَا فَفِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى أَهْلِهِ فَفِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى تَفَاخُرًا وَتَكَاثُرًا فَفِي سَبِيلِ الطَّاغُوتِ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَكَمِ ، إِلا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَلا عَنْهُ إِلا هَمَّامٌ . تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ . وَلا يُرْوَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِسیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین اس کی طاقت اور چستی دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ! اگر یہ اللہ کی راہ میں ہو تو کیا ہی اچھا ہو، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر یہ اپنے چھوٹے بچوں کی معیشت میں کوشش کرے تو بھی اللہ کی راہ میں ہو گا، اور اگر بوڑھے والدین کے لیے محنت کرے تو بھی اللہ کی راہ میں ہو گا، اگر اپنے آپ کو سوال و محتاجی سے بچانے کے لیے کوشش کرے تو بھی فی سبیل اللہ ہو گا، اگر اپنے گھر والوں کے لیے محنت مزدوری کرتا ہے تو بھی اللہ کی راہ میں ہے، ہاں اگر فخر یا مال بڑھانے کی غرض سے گھر سے نکلتا ہے تو اس کی محنت طاغوت کی راہ میں ہو گی۔“