معجم صغير للطبراني
كتاب البر و الصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
باب: قریش کے ساتھ کیسا سلوک اور رویہ رکھنے کی ہدایت کا بیان
حدیث نمبر: 1158
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ مَنْصُورٍ الْمُعَدِّلُ الأَصْبَهَانِيُّ الْمَدِينِيُّ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ ثَوْبَانَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "اسْتَقِيمُوا لِقُرَيْشٍ مَا اسْتَقَامُوا لَكُمْ ، فَإِذَا لَمْ يَفْعَلُوا فَضَعُوا سُيُوفَكُمْ عَلَى عَوَاتِقِكُمْ فَأَبِيدُوا خَضْرَاءَهُمْ ، فَإِذَا لَمْ تَفْعَلُوا فَكُونُوا حِينَئِذٍ زَارِعِينَ أَشْقِيَاءَ تَأْكُلُوا مِنْ كَدِّ أَيْدِيكُمْ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ ، إِلا أَبُو دَاوُدَ ، وَعَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِيُّترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک قریش تمہارے لیے سیدھے چلتے رہیں تم بھی ان کے ساتھ سیدھے چلتے رہو۔ جب وہ اس طرح تمہارے ساتھ رویہ نہ رکھیں تو تم اپنی تلواریں اپنے کندھوں پر اٹھا لو، تو ان کی ہری بھری چیزیں تباہ کر دو، یعنی ان کی جماعت کو تباہ کر دو، اگر تم اس طرح نہ کرو گے تو تم خود بدبخت مزارع بن جاؤ گے، اپنے ہاتھوں کی محنت سے کھاؤ گے۔“