حدیث نمبر: 1151
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْهَاشِمِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَارِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدَيْنِ "، لا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ جَعْفَرٌ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قسم اور دو گواہوں پر فیصلہ دے دیا۔

حوالہ حدیث معجم صغير للطبراني / كتاب الأقضية / حدیث: 1151
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح وله شواهد
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح وله شواهد، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4782، والطبراني فى «الصغير» برقم: 684، وله شواهد من حديث عبد الله بن عباس، فأما حديث عبد الله بن عباس، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1712، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3608، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2370، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2259، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2511 ¤قال الهيثمي: وفيه عبد الرحمن بن زيد بن أسلم وهو ضعيف ، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 202)»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 2668 | صحيح مسلم: 1712 | سنن ابي داود: 3608 | سنن ابي داود: 3619 | سنن ابن ماجه: 2370 | بلوغ المرام: 1208

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2668 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
2668. حضرت ابن ابی ملیکہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: حضرت ابن عباس ؓ نے مجھے خط لکھا کہ نبی کریم ﷺ نے فیصلہ فرمایا کہ قسم مدعی علیہ کے ذمے ہوگی۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:2668]
حدیث حاشیہ:
(1)
حدیث میں ہے کہ گواہ پیش کرنے کی ذمہ داری مدعی پر ہے، اگر وہ گواہ پیش نہ کر سکے تو انکار کرنے والے سے قسم لے کر فیصلہ ہو گا۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مدعا علیہ پر ہر حال میں قسم اٹھانا ہی لازم ہے بشرطیکہ مدعی کے پاس گواہ نہ ہو، خواہ مدعی اور مدعا علیہ میں میل جول اور تعلق ہو یا نہ ہو۔
(2)
امام مالک ؒ کہتے ہیں: مدعا علیہ سے اس وقت قسم لی جائے گی جب دونوں میں معاملات کا تبادلہ اور دیگر لین دین ہو ورنہ ہر شخص کسی شریف آدمی کو قسم اٹھانے پر مجبور کرتا رہے گا، خواہ اس پر جھوٹا دعویٰ ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔
امام بخاری ؒ کا موقف ہے کہ دیوانی یا فوجداری دونوں قسم کے مقدمات میں مدعا علیہ سے قسم لی جائے گی کیونکہ احادیث میں اس کے متعلق کوئی فرق نہیں ہے، انہیں اپنے عموم پر رکھا جائے گا۔
ہمارا رجحان بھی اسی طرف ہے۔
واللہ أعلم
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2668 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 1712 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم اور گواہ کی بنیاد پر فیصلہ فرمایا۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:4472]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر مدعی اپنے دعویٰ پر ایک گواہ پیش کر دے اور دوسرے گواہ کی جگہ قسم اٹھاوے تو اس کے حق میں فیصلہ کر دیا جائے گا، ائمہ حجاز (مالک، شافعی، احمد)
اس کے قائل ہیں، خلفائے راشدین اور جمہور کا یہی نظریہ ہے اور حدیث مستقل حجت ہے قرآن مجید، جس مسئلہ کے بارے میں ساکت (خاموش)
ہے، وہ اخبار آحاد سے ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ وہ نسخ نہیں ہے، بیان ہے، جیسا کہ خود علامہ تقی نے اس کو قبول کیا ہے اور علامہ عینی سے بھی نقل کیا ہے۔
(تکملہ، ج 2، ص 564-565)
اس لیے اس حدیث کو قرآن مجید کے معارض اور مخالف قرار دینا محض تقلید کا شاخسانہ ہے، کیونکہ قرآن مجید نے نصاب شہادت میں تو دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں کے بیان کی گواہی کا تذکرہ کیا ہے اور تیسری صورت ایک گواہ اور قسم سے خاموش ہے، اس کو حدیث نے بیان کر دیا، اس طرح شاہد اور یمین پر دلالت کرنے والی پانچ احادیث کو ضعیف قرار دینا سینہ زوری ہے، اس لیے علامہ تقی نے تسلیم کیا ہے کہ لَا مَجَالا لِإِ نْكْار ثُبُوتِها، ان کے ثبوت کے انکار کی گنجائش نہیں ہے، تکملہ، ج 2، ص 564۔
اور یہ اخبار آحاد نہیں، بلکہ بقول علامہ تقی احناف کی اصطلاح کی رو سے مشہور ہیں، ص 563۔
اور احناف کے اصول کے مطابق خبر مشہور سے قرآنی نص کی تخصیص ہو سکتی ہے، جبکہ جمہور ائمہ کے نزدیک تخصیص بیان ہے، نسخ نہیں ہے اور خبر واحد سے تخصیص جائز ہے، الوجیز، ص 319 (الوجیز فی اصول الفقه)
الدکتور عبدالکریم زیدان۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1712 سے ماخوذ ہے۔