معجم صغير للطبراني
كتاب التفسير و فضائل القرآن— تفسیر و فضائل القرآن کا بیان
باب: سورۂ یٰس پڑھنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1104
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُجْلِدٍ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، حَدَّثَنَا أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ غَالِبٍ الْقَطَّانِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ قَرَأَ يس فِي يَوْمٍ أَوْ لَيْلَةٍ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ غُفِرَ لَهُ "، لَمْ يَدْخُلْ أَحَدٌ فِيمَا بَيْنَ حَسَنِ بْنِ فَرْقَدٍ ، وَالْحَسَنِ غَالِبًا ، إِلا أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ ، قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ : قَدْ قِيلَ أَنَّ الْحَسَنَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَقَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ : إِنَّهُ قَدْ سَمِعَ مِنْهُترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رات یا دن کسی وقت بھی سورہ یٰس کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے پڑھا اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2889 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ الدخان کی فضیلت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جو شخص جمعہ کی رات میں «حم الدخان» پڑھے گا اسے بخش دیا جائے گا۔“ [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2889]
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جو شخص جمعہ کی رات میں «حم الدخان» پڑھے گا اسے بخش دیا جائے گا۔“ [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2889]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(مؤلف نے روایت کے ضعیف ہونے کا سبب بیان کر دیا ہے)
نوٹ:
(مؤلف نے روایت کے ضعیف ہونے کا سبب بیان کر دیا ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2889 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2888 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ الدخان کی فضیلت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جو شخص سورۃ «حم الدخان» کسی رات میں پڑھے وہ اس حال میں صبح کرے گا کہ اس کے لیے ستر ہزار فرشتے دعائے مغفرت کر رہے ہوں گے۔“ [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2888]

(مؤلف نے موضوع ہونے کا سبب بیان کر دیا ہے)
نوٹ:
(مؤلف نے موضوع ہونے کا سبب بیان کر دیا ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2888 سے ماخوذ ہے۔