معجم صغير للطبراني
كتاب الرقاق— دلوں کو نرم کرنے کا بیان
باب: اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ فرائض و حدود کی پاپندی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1059
حَدَّثَنَا نُوحٌ الأُبُلِّيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِنَّ اللَّهَ فَرَضَ فَرَائِضَ فَلا تُضَيِّعُوهَا ، وَحَّدَ حُدُودًا فَلا تَعْتَدُوهَا ، وَسَكَتَ عَنْ كَثِيرٍ مِنْ غَيْرِ نِسْيَانٍ فَلا تَتَكَلَّفُوهَا رَحْمَةً مِنَ اللَّهِ فَاقْبَلُوهَا "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قُرَّةَ ، إِلا أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے کچھ فرائض مقرر کیے ہیں انہیں ضائع نہ کرو، اور کچھ حدیں مقرر کی ہیں ان سے تجاوز نہ کرو، اور بہت سی چیزوں سے بھولے بغیر خاموش رہا تو تم ان کی تکلیف نہ اٹھاؤ، یہ اللہ کی رحمت ہے اسے قبول کرو۔“