معجم صغير للطبراني
كتاب الرقاق— دلوں کو نرم کرنے کا بیان
باب: عقل مند مومن پر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بیان
حدیث نمبر: 1031
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو يُوسُفَ الْقَلُوسِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الرُّومِيُّ الْبَاهِلِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : "أَنَا الشَّاهِدُ عَلَى اللَّهِ أَنْ لا يَعْثُرَ عَاقِلٌ إِلا رَفَعَهُ ، ثُمَّ لا يَعْثُرَ إِلا رَفَعَهُ ، ثُمَّ لا يَعْثُرَ إِلا رَفَعَهُ ، حَتَّى يَصِيرَ إِلَى الْجَنَّةِ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، إِلا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَلا عَنْهُ إِلا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الرُّومِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو يُوسُفَترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ پر یہ گواہی دیتا ہوں کہ عقل مند شخص جب لغزش کھائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو اور اونچا کرتا ہے، پھر جب وہ پھسلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو اونچا کرتا ہے، پھر اگر وہ پھسل جائے تو اللہ تعالیٰ اس کو بلند فرماتے ہیں یہاں تک کہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔“