معجم صغير للطبراني
كتاب الرقاق— دلوں کو نرم کرنے کا بیان
باب: مسلمانوں کے راستوں پر گندگی پھیلانے کی وعید کا بیان
حدیث نمبر: 1027
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ أَبُو بَكْرٍ الْبَاهِلِيُّ ، بِبَغْدَادَ ، وَمُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالا : حَدَّثَنَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ الْجَحْدَرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لأَبِي هُرَيْرَةَ : " قَدْ أَفْتَيْتَنَا فِي كُلِّ شَيْءٍ ، يُوشِكُ أَنْ تُفْتِيَنَا فِي الْخَرَءِ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : مَنْ سَلَّ سَخِيمَةً عَلَى طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمُسْلِمِينَ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلائِكَةُ وَالنَّاسُ أَجْمَعِينَ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، إِلا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا محمد بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں: کسی شخص نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: تو نے ہمیں ہر چیز میں فتویٰ دے رکھا ہے، قریب ہے کہ پاخانہ کرنے میں بھی ہمیں فتویٰ دینے لگیں گے۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے: ”جو شخص پاخانہ اور پلیدی مسلمانوں کے کسی راستے میں کرے گا، اس پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو گی۔“