معجم صغير للطبراني
كتاب الرقاق— دلوں کو نرم کرنے کا بیان
باب: روزِ قیامت فقراء کے سبب اغنیاء و مالداروں کے لیے ویل کا بیان
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ الأَسَدِيُّ الْحِمْصِيُّ ، حَدَّثَنَا جُنَادَةُ بْنُ مَرْوَانَ الْمُرِّيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ النُّعْمَانِ بْنِ أُخْتِ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : "وَيْلٌ لِلأَغْنِيَاءِ مِنَ الْفُقَرَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، يَقُولُونَ : رَبَّنَا ، ظَلَمُونَا حُقُوقَنَا الَّتِي فَرَضْتَ لَنَا عَلَيْهِمْ ، فَيَقُولُ : وَعِزَّتِي وَجَلالِي لأُدْنِيَنَّكُمْ وَلأُبَاعِدَنَّهُمْ ، لأُبْعِدَنَّهُمْ ، ثُمَّ تَلا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ { 24 } لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ { 25 } سورة المعارج آية 24-25 "، لا يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ جُنَادَةُسیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن فقراء کی وجہ سے غنی لوگوں کے لیے ویل ہے، وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! انہوں نے ہم پر ہمارے حقوق کے متعلق ظلم کیا جو کہ ہمارے لیے ان پر فرض تھے۔ تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ’مجھے میری عزت اور جلال کی قسم! میں تمہیں اپنے قریب کروں گا اور ان کو اپنے سے دور کروں گا۔‘“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تلاوت فرمائی: ”﴿فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ () لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ﴾“ ”ان کے مالوں میں سائل اور محروم کے لیے معلوم حق ہے۔“