حدیث نمبر: 9936
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ النَّهْدِيُّ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا أَبُو حَمْزَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: خَلَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعْلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي، فَخَلَعَ مَنْ خَلْفَهُ نِعَالَهُمْ، فَقَالَ: «مَا حَمَلَكُمْ عَلَى خَلْعِ نِعَالِكُمْ؟» قَالُوا: رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ فَخَلَعْنَا، فَقَالَ: «إِنَّ جِبْرِيلَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَنِي أَنَّ فِي إِحْدَاهُمَا قَذَرًا، فَخَلَعَتْهُمَا لِذَلِكَ، فَلَا تَخْلَعُوا نِعَالَكُمْ»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے نماز پڑھتے ہوئے اپنے جوتے اتار دیے، تو آپ ﷺ کے پیچھے والوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں جوتے اتارنے پر کس چیز نے آمادہ کیا؟“ انہوں نے عرض کیا: ہم نے آپ ﷺ کو اتارتے دیکھا تو ہم نے بھی اتار دیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے جبریل علیہ السلام نے بتایا کہ ان میں سے ایک میں گندگی لگی ہے، اسی لیے میں نے اسے اتارا، تم اپنے جوتے نہ اتارا کرو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9936
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 68، حدیث 9972