المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 9766–9906) باب: (احادیث 9766 تا 9906)
حدیث نمبر: 9898
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ، ثنا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ، ثنا مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: " كُنَّا نَقُولُ فِي الصَّلَاةِ: السَّلَامُ عَلَى رَبَّنَا، فَقِيلَ لَنَا: قُولُوا: السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِينَ، فَإِذَا قُلْتُمْ ذَلِكَ سَلَّمْتُمْ عَلَى مَنْ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ "ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نماز میں کہا کرتے تھے: ہمارے رب پر سلام ہو۔ تو ہم سے کہا گیا: یوں کہو: ”ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلامتی ہو“؛ جب تم یہ کہو گے تو تم آسمان اور زمین میں جو بھی ہے اس پر سلام بھیج چکے ہو گے۔