المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 9766–9906) باب: (احادیث 9766 تا 9906)
حدیث نمبر: 9891
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثنا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ قَالَ: زَادَ رَبِيعُ بْنُ خَيْثَمٍ فِي التَّشَهُّدِ: «بَرَكَاتُهُ وَمَغْفِرَتُهُ» ، فَقَالَ عَلْقَمَةُ: نَقِفُ حَيْثُ عَلِمْنَا: «السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ»ترجمہ
طلحہ بن مصرف کہتے ہیں: ربیع بن خثیم نے تشہد میں یہ الفاظ بڑھائے: ”اس کی برکتیں اور اس کی مغفرت“۔ اس پر علقمہ نے کہا: ہم وہیں رکیں گے جہاں تک ہمیں علم ہے: ”اے نبی! آپ پر سلامتی ہو، اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں۔“