❮
❯
حدیث نمبر: 9860
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الْبُرْجُلَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ فِي الصَّلَاةِ: السَّلَامُ عَلَى فُلَانٍ، السَّلَامُ عَلَى فُلَانٍ، فَنُسَمِّي مَنْ عَلِمْنَا مِنْ عِلْمِنَا مِنَ الْمَلَائِكَةِ وَالْأَنْبِيَاءِ، فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللهَ هُوَ السَّلَامُ» ، ثُمَّ عَلَّمَنَا التَّشَهُّدَ، فَكُنَّا نَتَعَلَّمُهُ كَمَا يَتَعَلَّمُ أَحَدٌ مِنَّا السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ، قَالَ: " قُولُوا: التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ".
ترجمہ

سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نماز میں کہا کرتے تھے: فلاں پر سلام ہو، فلاں پر سلام ہو، اور ہم فرشتوں اور انبیاء میں سے جن کو بھی جانتے ان کا نام لے کر (سلام کہتے)۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”بے شک اللہ ہی سلامتی والا ہے“۔ پھر آپ ﷺ نے ہمیں تشہد سکھایا، اور ہم اسے اسی طرح سیکھتے جیسے ہم میں سے کوئی قرآن کی کوئی سورت سیکھتا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کہو: تمام زبانی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔ اے نبی! آپ پر سلامتی ہو، اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں۔ ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9860
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 43، حدیث 9896