المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 9766–9906) باب: (احادیث 9766 تا 9906)
حدیث نمبر: 9843
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ فَقَالَ لَهُ: كَانَ لِي عَبْدٌ فَأَعْتَقْتُهُ وَجَعَلْتُهُ سَائِبَةً فِي سَبِيلِ اللهِ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللهِ: إِنَّ أَهْلَ الْإِسْلَامِ لَا يُسَيِّبُونَ، إِنَّمَا كَانَتْ تُسَيِّبُ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ، وَأَنْتَ وَلِيُّ نِعْمَتِهِ وَأَوْلَى النَّاسِ بِمِيرَاثِهِ، فَإِنْ تَحَرَّجْتَ مِنْ شَيْءٍ فَأَرِنَاهُ نَجْعَلْهُ فِي بَيْتِ الْمَالِترجمہ
ہزیل بن شرحبیل کہتے ہیں: ایک آدمی سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: میرا ایک غلام تھا، میں نے اسے آزاد کر دیا اور اللہ کی راہ میں سائبہ بنا دیا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: مسلمان سائبہ نہیں بناتے، یہ تو اہلِ جاہلیت کا طریقہ تھا، تم اس کے مالکِ نعمت ہو اور لوگوں میں سب سے زیادہ اس کی میراث کے حقدار ہو، اگر تمہیں کسی چیز میں تنگی محسوس ہو تو ہمیں دکھاؤ، ہم اسے بیت المال میں ڈال دیں گے۔