المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 9766–9906) باب: (احادیث 9766 تا 9906)
حدیث نمبر: 9816
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَا: ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّى خَمْسًا، فَلَمَّا انْصَرَفَ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَزِيدَ فِي الصَّلَاةَ؟ قَالَ: «لَا، وَمَا ذَاكَ؟» قَالُوا: فَإِنَّكَ صَلَّيْتَ خَمْسًا، قَالَ: «فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلَكُمْ أَذْكُرُ كَمَا تَذْكُرُونَ، وَأَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ» ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے پانچ رکعتیں پڑھیں، جب سلام پھیرا تو عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! کیا نماز میں کچھ زیادہ کر دیا گیا؟ فرمایا: ”نہیں، وہ کیا ہے؟“ عرض کیا: آپ ﷺ نے پانچ رکعتیں پڑھیں۔ فرمایا: ”میں بھی تمہاری طرح ایک انسان ہوں، یاد بھی رکھتا ہوں جیسے تم یاد رکھتے ہو، اور بھول بھی جاتا ہوں جیسے تم بھول جاتے ہو۔“ پھر آپ ﷺ نے سہو کے دو سجدے کیے۔