المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 9766–9906) باب: (احادیث 9766 تا 9906)
حدیث نمبر: 9807
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ السِّمْسَارُ الْوَاسِطِيُّ، ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أنا خَالِدٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّهُ صَلَّى بِالنَّاسِ خَمْسَ رَكَعَاتٍ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالُوا: إِنَّكَ صَلَّيْتَ خَمْسَ رَكَعَاتٍ، فَقَالَ عَلْقَمَةُ: أَكَذَلِكَ تَقُولُ يَا أَعْوَرُ؟ - يَعْنِي إِبْرَاهِيمَ - قَالَ: نَعَمْ، فَسَجَدَ عَلْقَمَةُ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ، ثُمَّ تَشَهَّدَ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَقْبَلَ إِلَيْهِمْ فَأَخْبَرَهُمْ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ فَعَلَ ذَلِكَترجمہ
علقمہ نے ایک بار لوگوں کو نماز پڑھائی تو پانچ رکعتیں پڑھا دیں، جب سلام پھیرا تو لوگوں نے کہا: آپ نے پانچ رکعتیں پڑھائیں۔ علقمہ نے کہا: کیا تم بھی یہی کہتے ہو، اے اعور - یعنی ابراہیم (نخعی) سے مخاطب ہو کر؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ تو علقمہ نے سہو کے دو سجدے کیے، پھر تشہد پڑھا اور سلام پھیرا، پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر انہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت سنائی کہ نبی کریم ﷺ نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔