المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 9766–9906) باب: (احادیث 9766 تا 9906)
حدیث نمبر: 9796
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِمَّا زَادَ أَوَ نَقَصَ - قَالَ إِبْرَاهِيمُ: وَايْمُ اللهِ مَا جَاءَ ذَلِكَ إِلَّا مِنْ قِبَلِي - فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَحَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ؟ قَالَ: «لَا» ، فَقُلْنَا لَهُ الَّذِي صَنَعَ، قَالَ: «إِذَا زَادَ الرَّجُلُ أَوَ نَقَصَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ» ، قَالَ: ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِترجمہ
سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، تو آپ ﷺ نے (رکعتوں میں) یا تو زیادتی کی یا کمی - ابراہیم (راوی) کہتے ہیں: اللہ کی قسم! یہ (شک) میری ہی طرف سے ہے - تو ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا نماز میں کوئی نئی بات پیش آئی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں“۔ ہم نے آپ ﷺ کو بتایا کہ آپ نے کیا کیا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب آدمی (نماز میں) زیادتی یا کمی کرے تو اسے دو سجدے کرنے چاہئیں“۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ ﷺ نے دو سجدے کیے۔