المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 9766–9906) باب: (احادیث 9766 تا 9906)
حدیث نمبر: 9775
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِيثِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: يَا رَسُولُ اللهِ، أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «إِقَامَةُ الصَّلَاةِ لِوَقْتِهَا، وَبِرُّ الْوَالِدَيْنِ، وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ»
قُلْتُ: أَيُّ الْعَمَلِ أَشَرُّ؟ قَالَ: «أَنْ تَجْعَلَ لِخَالِقِكَ نِدًّا، وَأَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ أَنْ لَا يَأْكُلَ مَعَكَ، أَوْ تَزْنِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ» ، وَنَزَلَ الْقُرْآنُترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ فرمایا: ”نماز اپنے وقت پر قائم کرنا، والدین کے ساتھ نیک سلوک، اور اللہ کی راہ میں جہاد۔“
میں نے عرض کیا: کون سا عمل سب سے برا ہے؟ فرمایا: ”یہ کہ تو اپنے خالق کا شریک ٹھہرائے، اور یہ کہ تو اپنی اولاد کو اس ڈر سے قتل کر دے کہ وہ تیرے ساتھ کھائے گی، یا تو اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے۔“ اور اسی پر قرآن نازل ہوا۔