حدیث نمبر: 928
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَكَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَقَالَ: «اصْحَبْنِي كَيْمَا تُصِيبَ مِنْهَا» قُلْتُ: حَتَّى آتِيَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَيْتُهُ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: «إِنَّ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، وَإِنَّا لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ»
ترجمہ

سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے بنو مخزوم کے ایک شخص کو زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا، تو اس نے مجھ سے کہا: میرے ساتھ چلو تاکہ تمہیں بھی اس میں سے حصہ مل جائے۔ میں نے کہا: پہلے میں رسول اللہ ﷺ کے پاس جاؤں گا۔ چنانچہ میں آپ ﷺ کے پاس آیا اور آپ سے پوچھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی قوم کا آزاد کردہ غلام اسی قوم میں شمار ہوتا ہے، اور بےشک ہمارے لیے زکوٰۃ حلال نہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الألف / حدیث: 928
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 316، حدیث 932