المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ذكر نسبة عبد الله بن مسعود، وسنه ووفاته، ومن أخباره ومآثره، وكلامه وفتياه باب: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا نسب، عمر اور وفات کا بیان، نیز ان کے حالات، مناقب، کلام اور فتاویٰ کا بیان
حدیث نمبر: 8372
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْمِصْرِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: «تُوُفِّيَ عَبْدُ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَيُكْنَى أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ ابْنُ بِضْعٍ وَسِتِّينَ سَنَةً، وَفِي سَنَةِ اثْنَتَيْنِ وَثَلَاثِينَ بِالْمَدِينَةِ، وَأَوْصَى إِلَى الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ، وَصَلَّى عَلَيْهِ وَدُفِنَ بِالْبَقِيعِ»ترجمہ
یحییٰ بن بکیر بیان کرتے ہیں: ”سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، ان کی کنیت ابوعبدالرحمٰن تھی، اور وہ ساٹھ سے کچھ اوپر برس کے تھے، اور یہ بتیس ہجری میں مدینہ میں ہوا۔ انہوں نے سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو (اپنی) وصیت کی، انہوں نے ہی ان کی نماز جنازہ پڑھائی، اور انہیں بقیع میں دفن کیا گیا۔“