المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند عمر بن أبي سلمة باب: سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 8265
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ، ثنا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ: " إِنَّ الْكُتُبَ كَانَتْ تَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ بَابٍ وَاحِدٍ، وَإِنَّ الْقُرْآنَ أُنْزِلَ مِنْ سَبْعَةِ أَبْوَابٍ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ: حَلَالٌ، وَحَرَامٌ، وَمُحْكَمٌ، وَمُتَشَابِهٌ، وَضَرْبُ أَمْثَالٍ، وَآمِرٌ، وَزَاجِرٌ، فَحِلَّ حَلَالَهُ، وَحَرِّمْ حَرَامَهُ، وَاعْمَلْ بِمُحْكَمِهِ، وَقِفْ عِنْدَ مُتَشَابِهِهِ، وَاعْتَبِرْ أَمْثَالَهُ، فَإِنَّ كُلًّا مِنْ عِنْدِ اللهِ وَمَا يَتَذَكَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ "ترجمہ
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”بیشک (پہلی امتوں کی) کتابیں آسمان سے ایک ہی دروازے سے نازل ہوتی تھیں، جبکہ قرآن سات دروازوں سے سات حروف پر نازل کیا گیا ہے: حلال، حرام، محکم، متشابہ، مثالیں بیان کرنے والا، حکم دینے والا، اور روکنے والا۔ پس اس کے حلال کو حلال جانو، اس کے حرام کو حرام جانو، اس کے محکم پر عمل کرو، اس کے متشابہ پر رک جاؤ، اور اس کی مثالوں سے عبرت حاصل کرو، کیونکہ یہ سب اللہ کی طرف سے ہے، اور نصیحت صرف عقل والے ہی حاصل کرتے ہیں۔“