المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
فضال بن جبير، عن أبي أمامة " وقال محمد بن عرعرة: فضال بن الزبير الغداني، والصحيح فضال بن جبير " باب: فضال بن جبیر کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات، محمد بن عرعرہ نے کہا: فضال بن زبیر غدانی، جبکہ درست فضال بن جبیر ہے
حدیث نمبر: 7990
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، ثنا فَضَالُ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا الْمُسْلِمُ؟ قَالَ: «مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ»ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول، مسلمان کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔“