المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
فطر، عن أبي أمامة باب: فطر کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7958
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُصْرِ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ الْكَاسَعُونِيُّ، ثنا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ فِطْرٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ، إِذْ جَاءَتِ امْرَأَةٌ مَعَهَا وَلَدُهَا تَحْمِلُ بَعْضَهُمْ، وَيَمْشِي بَعْضُهُمْ، فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ تَسْأَلْهُ يَوْمَئِذٍ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهَا لَهَا، فَطَلَعَتْ تَمْشِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «حَامِلَاتٌ وَالِدَاتٌ رَحِيمَاتٌ بِأَوْلَادِهِنَّ، لَوْلَا مَا يَأْتِينَ إِلَى أَزْوَاجِهِنَّ دَخَلَ مُصَلِّيَاتُهُنَّ الْجَنَّةَ»ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک عورت اپنے بچوں کے ساتھ آئی، ان میں سے کچھ کو اٹھائے ہوئے تھی اور کچھ پیدل چل رہے تھے، اس عورت نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا تو اس دن اس نے آپ ﷺ سے جو کچھ بھی مانگا آپ ﷺ نے وہ اسے عطا فرما دیا، چنانچہ وہ پیدل چلتی ہوئی نکلی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حاملہ، زچہ، اپنی اولاد پر مہربان عورتیں — اگر ان کی اپنے شوہروں کے بارے میں (بعض) کوتاہیاں نہ ہوتیں تو ان میں سے نماز پڑھنے والیاں جنت میں داخل ہو جاتیں۔“