المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الزبير بن خريق، عن أبي أمامة باب: زبیر بن خریق کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7951
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ خُرَيْقٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: مَا كُنْتُ قَرِيبًا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِلَّا سَمِعْتُهُ يَدْعُو بِهَذَا الدُّعَاءِ: «اللهُمَّ، اهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ، فَإِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا إِلَّا أَنْتَ، وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ»ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں جب بھی نبی کریم ﷺ کے قریب ہوتا تو آپ ﷺ کو یہ دعا کرتے سنتا: ”اے اللہ! مجھے اچھے اعمال اور اچھے اخلاق کی طرف رہنمائی فرما، کیونکہ ان کی اچھائی کی طرف تیرے سوا کوئی رہنمائی نہیں کرتا، اور ان کی برائی کو تیرے سوا کوئی دور نہیں کر سکتا۔“