المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الكريم بن أبي أمية، عن القاسم باب: عبدالکریم بن ابی امیہ کی قاسم سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْعُصْفُرِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّهِيدِيُّ، ثنا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سَلْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ لَيْثًا يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: رَآنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أُحَرِّكُ شَفَتَيَّ، فَقَالَ: «مَا تَقُولُ يَا أَبَا أُمَامَةَ؟» قُلْتُ: أَذْكُرُ اللهَ. قَالَ: " أَفَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مَا هُوَ أَكْثَرُ مِنْ ذِكْرِكَ اللهَ اللَّيْلَ مَعَ النَّهَارِ؟ تَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَتُسَبِّحُ اللهَ مِثْلَهُنَّ ". ثُمَّ قَالَ: «تُعَلِّمُهُنَّ عَقِبَكَ مِنْ بَعْدَكَ»سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے مجھے دیکھا کہ میں اپنے ہونٹ ہلا رہا ہوں، تو فرمایا: ”اے ابو امامہ! تم کیا کہہ رہے ہو؟“ میں نے کہا: میں اللہ کا ذکر کر رہا ہوں۔ فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو رات دن اللہ کے ذکر سے بھی زیادہ (وزن میں بھاری) ہو؟ تم یوں کہو: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اس کی مخلوق کو بھر دینے کے برابر، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اس کی تعداد کے برابر، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جتنا اس کی کتاب نے شمار کیا اس کے برابر، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جتنا اس کی کتاب نے شمار کیا اسے بھر دینے کے برابر، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ہر چیز کی تعداد کے برابر، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ہر چیز کو بھر دینے کے برابر، اور اسی طرح اللہ کی تسبیح بھی بیان کرو۔“ پھر فرمایا: ”یہ کلمات اپنے بعد اپنی نسل کو بھی سکھاؤ۔“