المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن عبيد الله العرزمي، عن عبيد الله باب: محمد بن عبیداللہ عرزمی کی عبیداللہ سے روایات
حَدَّثَنَا خَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ الْمِصْرِيُّ، ثنا عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ الْعِرْقِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ الْعَرْزَمِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أُرِيتُ الْبَارِحَةَ كَأَنِّي أُدْخِلْتُ الْجَنَّةَ، فَخَرَجْتُ مِنْ إِحْدَى أَبْوَابِهَا الثَّمَانِيَةِ، فَإِذَا أَنَا بِأُمَّتِي قِيَامٌ، فَعَرَضُوا عَلَيَّ رَجُلًا رَجُلًا، وَإِذَا بِمِيزَانٍ مَنْصُوبٍ، فَوُضِعَتْ أُمَّتِي فِي كِفَّةِ الْمِيزَانِ وَوُضِعْتُ فِي الْكِفَّةِ الْأُخْرَى، فَرَجَحْتُ بِهِمْ. ثُمَّ وُضِعَتْ أُمَّتِي كُلُّهُمْ جَمِيعًا فِي كِفَّةِ الْمِيزَانِ، وَوُضِعَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي الْكِفَّةِ الْأُخْرَى فَرَجَحَ بِهِمْ، ثُمَّ وُضِعَ جَمِيعُ أُمَّتِي فِي كِفَّةِ الْمِيزَانِ وَوُضِعَ ابْنُ الْخَطَّابِ فِي كِفَّةِ الْمِيزَانِ فَرَجَحَ بِهِمْ، ثُمَّ رُفِعَ الْمِيزَانُ»سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے گزشتہ رات دکھایا گیا کہ گویا مجھے جنت میں داخل کیا گیا، تو میں اس کے آٹھ دروازوں میں سے ایک سے نکلا، تو دیکھا کہ میری امت کھڑی ہے، انہیں ایک ایک کر کے میرے سامنے پیش کیا گیا، اور ایک ترازو کھڑا کیا گیا، میری ساری امت کو ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور مجھے دوسرے پلڑے میں رکھا گیا، تو میں ان پر بھاری ہو گیا۔ پھر میری ساری امت کو ایک ساتھ ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا گیا، اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو وہ ان پر بھاری ہو گئے۔ پھر میری ساری امت کو ترازو کے پلڑے میں رکھا گیا اور سیدنا عمر ابن خطاب رضی اللہ عنہ کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو وہ ان پر بھاری ہو گئے، پھر ترازو اٹھا لیا گیا۔“