المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بكر بن مضر، عن عبيد الله بن زحر، عن علي بن يزيد باب: بکر بن مضر کی عبیداللہ بن زحر کے واسطے سے علی بن یزید سے روایات
حدیث نمبر: 7828
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا بَكْرُ بْنُ مُضَرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَتُسَوَّيَنَّ الصُّفُوفُ، أَوْ لَيُطْمَسَنَّ وُجُوهٌ، وَلَتُطْمَسَنَّ أَبْصَارُكُمْ، أَوْ لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُكُمْ»ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم ضرور اپنی صفیں سیدھی کرو گے، ورنہ تمہارے چہرے مسخ کر دیے جائیں گے، اور تمہاری نگاہیں ضرور مٹا دی جائیں گی، یا تمہاری نگاہیں ضرور چھین لی جائیں گی۔“