المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
العباس بن ميمون، عن القاسم باب: عباس بن میمون کی قاسم سے روایات
حدیث نمبر: 7764
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، ثنا حَدَّادٌ الْعُذْرِيُّ، مَعَ ابْنِ جَابِرٍ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ مَيْمُونٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ هَالَهُ اللَّيْلُ أَنْ يُكَابِدَهُ، وَبَخِلَ بِالْمَالِ أَنْ يُنْفِقَهُ، وَجَبُنَ عَنِ الْعَدُوِّ أَنْ يُقَاتِلَهُ، فَلْيُكْثِرْ أَنْ يَقُولَ: سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، فَإِنَّهَا أَحَبُّ إِلَى اللهِ مِنْ جَبَلِ ذَهَبٍ وَفِضَّةٍ يُنْفَقَانِ فِي سَبِيلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ "ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جسے رات کی عبادت میں محنت کرنا گراں گزرے، اور مال خرچ کرنے میں بخل آئے، اور دشمن سے لڑنے میں بزدلی محسوس ہو، تو اسے چاہیے کہ کثرت سے ”سبحان اللہ وبحمدہ“ کہے، کیونکہ یہ اللہ کو اس سونے چاندی کے پہاڑ سے زیادہ محبوب ہے جو اللہ کے راستے میں خرچ کیا جائے۔“