المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عفير بن معدان، عن سليم بن عامر باب: عفیر بن معدان کی سلیم بن عامر سے روایات
حدیث نمبر: 7673
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: «وُكِّلَ بِالْمُؤْمِنِ تَسْعَوْنَ وَمِئَةُ مَلَكٍ يَذُبُّونَ عَنْهُ مَا لَمْ يَقْدِرْ عَلَيْهِ، مِنْ ذَلِكَ النَّفْرِ تِسْعَةُ أَمْلَاكٍ يَذُبُّونَ عَنْهُ كَمَا يُذَبُّ عَنْ قَصْعَةِ الْعَسَلِ مِنَ الذُّبَابِ فِي الْيَوْمِ الصَّائِفِ، وَمَا لَوْ بَدَا لَكُمْ لَرَأَيْتُمُوهُ عَلَى جَبَلٍ، وَسَهْلٍ كُلُّهُمْ بَاسِطٌ يَدَيْهِ فَاعْرِفَاهُ، وَمَا لَوْ وُكِّلَ الْعَبْدُ فِيهِ إِلَى نَفْسِهِ طَرَفَةَ عَيْنٍ خَطَفَتْهُ الشَّيَاطِينُ»ترجمہ
اسی سند سے سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کے ساتھ ایک سو نوے فرشتے مقرر ہیں جو اس سے وہ (نقصانات) دور کرتے ہیں جن پر وہ خود قادر نہیں، ان میں سے نو فرشتے اس سے ایسے ہی دفاع کرتے ہیں جیسے سخت گرمی کے دن شہد کے پیالے سے مکھیوں کو دفع کیا جاتا ہے، اور اگر تمہیں (یہ منظر) دکھا دیا جائے تو تم اسے پہاڑ اور میدان ہر جگہ دیکھو گے، وہ سب اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہوں گے، سو انہیں پہچان لو۔ اور اگر بندے کو آنکھ جھپکنے کے برابر بھی اس کے اپنے حال پر چھوڑ دیا جائے تو شیاطین اسے اچک لے جائیں۔“