المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خداش، عن أبي أمامة باب: خداش کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7616
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَ: قَالَ خِدَاشٌ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَنَّهُ شَهِدَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ حَجَّةَ الْوَدَاعِ، فَكَانَ أَوَّلَ مَا تَفَوَّهَ بِهِ أَنْ قَالَ: «إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُوصِيكُمْ بِأُمَّهَاتِكُمْ»
ثُمَّ حَمِدَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ، ثُمَّ قَالَ: مَا شَاءَ اللهُ أَنْ يَقُولَ، ثُمَّ قَالَ: «أَلَا إِنَّ الْعَارِيَةَ مُؤَدَّاةٌ، وَإِنَّ الْمِنْحَةَ مُؤَدَّاةٌ»
«وَالْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ»ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حجۃ الوداع میں حاضری دی، اور آپ ﷺ نے سب سے پہلے یہ ارشاد فرمایا: ”بیشک اللہ عزوجل تمہیں تمہاری ماؤں کے بارے میں وصیت فرماتا ہے۔“
پھر آپ ﷺ نے اللہ عزوجل کی حمد بیان کی، پھر جو اللہ نے چاہا فرمایا، پھر فرمایا: ”سن لو! عاریت واپس کی جانے والی ہے، اور منیحہ واپس کی جانے والی ہے“
”اور بچہ بستر (نکاح) والے کا ہے، اور زانی کے لیے پتھر (نامرادی) ہے۔“