المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شهر بن حوشب، عن أبي أمامة باب: شہر بن حوشب کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ شَهْرَ بْنَ حَوْشَبٍ، يَقُولُ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ فِي الْمَسْجِدِ، فَوَجَدْتُهُ يَنْقَلِي، فَقُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ، حَدِّثْنِي عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، فَقَالَ: نَعَمْ، أَمَا إِنِّي لَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ إِلَّا مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً أَوْ أَرْبَعًا أَوْ خَمْسًا لَمْ أُحَدِّثْكُمُوهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ يَقُولُ: «إِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ، ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَى الصَّلَاةِ خَرَجَتْ ذُنُوبُهُ مِنْ سَمْعِهِ وَبَصَرِهِ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ» فَقَالَ أَبُو ظَبْيَةَ: ثنا عَمْرُو بْنُ عَبَسَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ بِمِثْلِ هَذَا الْحَدِيثِ، وَزَادَ فِيهِ «إِذَا آوَى الرَّجُلُ إِلَى فِرَاشِهِ طَاهِرًا، ثُمَّ تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ، لَمْ يَسْأَلِ اللهَ تَعَالَى مِنْ خَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ»سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگر میں نے یہ رسول اللہ ﷺ سے صرف ایک یا دو یا تین یا چار یا پانچ بار سنا ہوتا تو تمہیں نہ سناتا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جب مسلمان آدمی وضو کرے، پھر نماز کی طرف چلا جائے، تو اس کے گناہ اس کے کانوں، آنکھوں، ہاتھوں اور پاؤں سے نکل جاتے ہیں۔“ ابو ظبیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے اسی جیسی حدیث بیان کی، اور اس میں یہ اضافہ کیا: ”جب آدمی پاکیزگی کی حالت میں اپنے بستر پر جائے، پھر رات کو کسی وقت آنکھ کھلے تو وہ اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت کی جو بھلائی بھی مانگے گا، اللہ اسے وہ عطا فرمائے گا۔“