المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شهر بن حوشب، عن أبي أمامة باب: شہر بن حوشب کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7524
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْعَلَاءِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ لِأَهْلِ قُبَاءَ: " مَا هَذَا الطُّهُورُ الَّذِي خُصِّصْتُمْ بِهِ فِي هَذِهِ الْآيَةِ: {فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا، وَاللهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ} [التوبة: ١٠٨] ؟ " قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا مِنَّا أَحَدٌ يَخْرُجُ مِنَ الْغَائِطِ إِلَّا غَسَلَ مَقْعَدَتَهُترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اہلِ قباء سے فرمایا: ”یہ کون سی پاکیزگی ہے جس کی وجہ سے تمہیں اس آیت میں خاص کیا گیا ہے: ’اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنا پسند کرتے ہیں، اور اللہ پاک رہنے والوں کو پسند کرتا ہے‘ [سورۃ التوبہ: 108]؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، ہم میں سے جو بھی پاخانے سے فارغ ہوتا ہے وہ اپنی شرمگاہ کو دھوتا ہے۔