المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو ظبية، عن أبي أمامة باب: ابوظبیہ کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7520
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وعُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، قَالَا: ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَبِي ظَبْيَةَ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: " الْمِقَةُ مِنَ اللهِ، وَالصَّيتُ فِي السَّمَاءِ، فَإِذَا أَحَبَّ اللهُ عَبْدًا قَالَ: يَا جِبْرِيلُ، إِنَّ رَبَّكَ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبَّهُ، قَالَ: فَيُنَادِي جِبْرِيلُ فِي السَّمَاءِ إِنَّ رَبَّكُمْ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ قَالَ: فَيُنْزِلُ لَهُ الْمِقَةَ عَلَى أَهْلِ الْأَرْضِ "ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”محبت اللہ کی طرف سے ہے، اور شہرت آسمان میں طے کی جاتی ہے، جب اللہ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو فرماتا ہے: اے جبریل! تیرا رب فلاں سے محبت کرتا ہے، تو بھی اس سے محبت کر۔ چنانچہ جبریل آسمان میں یہ اعلان کرتے ہیں: تمہارا رب فلاں سے محبت کرتا ہے، تم بھی اس سے محبت کرو۔ پھر زمین والوں کے دلوں میں اس کی محبت ڈال دی جاتی ہے۔“