المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 7388–7425) باب: (احادیث 7388 تا 7425)
حدیث نمبر: 7413
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْمَوْصِلِيُّ، ثنا هَارُونُ بْنُ عِمْرَانَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ وَأَنَا بِالْأَبْوَاءِ، فَأَهْدَيْتُ لَهُ حِمَارَ وَحْشٍ، فَرَدَّهُ عَلَيَّ، فَلَمَّا رَأَى فِي وَجْهِي الْكَرَاهِيَةَ قَالَ: «إِنَّهُ لَيْسَ بِنَا رَدٌّ عَلَيْكَ، وَلَكِنَّا حُرُمٌ»ترجمہ
سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ میرے پاس سے گزرے جبکہ میں مقامِ ابواء میں تھا، تو میں نے آپ ﷺ کو ایک جنگلی گدھا ہدیہ کیا، آپ ﷺ نے وہ مجھے واپس کر دیا، جب آپ ﷺ نے میرے چہرے پر ناگواری دیکھی تو فرمایا: ”ہم نے یہ تمہیں واپس اس لیے نہیں کیا کہ تمہاری بےقدری کی، بلکہ ہم احرام کی حالت میں ہیں۔“