المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 7388–7425) باب: (احادیث 7388 تا 7425)
حدیث نمبر: 7407
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ السِّمْسَارُ، ثنا أَبُو النَّضْرِ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ قَالَ: أَهْدَيْتُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ حِمَارَ وَحْشٍ، وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَرَدَّهُ عَلَيَّ، فَلَمَّا رَأَى الَّذِي فِي وَجْهِي قَالَ: «لَيْسَ بِنَا رَدٌّ عَلَيْكَ، وَلَكِنَّا حُرُمٌ»ترجمہ
سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو جنگلی گدھا ہدیہ کیا جبکہ آپ ﷺ احرام کی حالت میں تھے، تو آپ ﷺ نے وہ مجھے واپس کر دیا، جب آپ ﷺ نے میرے چہرے کا حال دیکھا تو فرمایا: ”ہم نے یہ تمہیں واپس اس لیے نہیں کیا کہ تمہاری بےقدری کی، بلکہ ہم احرام کی حالت میں ہیں۔“