المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
صنابح بن الأعسر البجلي بن الأحمسي، كان ينزل الكوفة باب: سیدنا صنابح بن اعسر بجلی احمسی رضی اللہ عنہ، کوفہ میں رہتے تھے
حدیث نمبر: 7387
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، ثنا وكِيعٌ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ بَهْرَامَ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ وَهْبٍ، عَنِ الصُّنَابِحِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: «لَا تَزَالُ أُمَّتِي فِي مِسْكَةٍ مِنْ دِينِهَا مَا لَمْ يَنْتَظِرُوا بِالْمَغْرِبِ اشْتِبَاكَ النُّجُومِ، مُضَاهَاةَ الْيَهُودِ، وَمَا لَمْ يُؤَخِّرُوا الْفَجْرَ مُضَاهَاةَ النَّصْرَانِيَّةِ»ترجمہ
سیدنا صنابح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت اپنے دین کی مضبوط بنیاد پر قائم رہے گی جب تک وہ مغرب کی نماز میں ستاروں کے گتھے جانے کا انتظار نہ کریں، یہودیوں کی مشابہت میں، اور جب تک فجر کی نماز کو مؤخر نہ کریں، نصرانیوں کی مشابہت میں۔“