المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
صهيب بن سنان بن مالك بن عبد عمرو بن عقيل بن عامر بن جندلة بن جذيمة " ويقال خزيمة بن كعب بن سعد بن أسلم بن أوس بن مناة بن النمر بن قاسط بن هنب بن أقصى بن جذيلة بن أسد بن ربيعة بن نزار، ذكر هذه النسبة هشام بن الكلبي حليف عبد الله بن جدعان التيمي، وكانت باب: سیدنا صہیب بن سنان بن مالک بن عبدعمرو بن عقیل بن عامر بن جندلہ بن جذیمہ رضی اللہ عنہ، اور کہا جاتا ہے: خزیمہ بن کعب بن سعد بن اسلم بن اوس بن مناہ بن نمر بن قاسط بن ہنب بن اقصیٰ بن جذیلہ بن اسد بن ربیعہ بن نزار، یہ نسب ہشام بن کلبی نے ذکر کیا ہے، وہ عبداللہ بن جدعان تیمی کے حلیف تھے
حدیث نمبر: 7256
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: لَمَّا طُعِنَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، «أَمَرَ صُهَيْبًا مَوْلَى بَنِي جُدْعَانَ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ»ترجمہ
مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کیا گیا تو انہوں نے بنو جدعان کے آزاد کردہ غلام صہیب رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔