المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى عمرو بن الشريد، عن أبيه باب: عمرو بن شرید کی اپنے والد سے مروی روایات
حدیث نمبر: 7216
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالُوا: ثنا شَرِيكٌ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ مَجْذُومًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُبَايِعَهُ، فَأَتَيْتُهُ , فَذَكَرْتُ لَهُ، فَقَالَ: «ائْتِهِ فَأَعْلِمْهُ أَنِّي قَدْ بَايَعْتُهُ، فَلْيَرْجِعْ»ترجمہ
سیدنا عمرو بن شرید رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک کوڑھی شخص نبی کریم ﷺ کے پاس بیعت کرنے آیا، تو میں آپ ﷺ کے پاس گیا اور آپ ﷺ کو بتایا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے پاس جاؤ اور اسے بتاؤ کہ میں نے اس سے بیعت کر لی، وہ واپس چلا جائے۔“