حدیث نمبر: 721
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ فَرُّوخٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: جَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي بَيْتٍ، فَكُلُّ إِنْسَانٍ مِنَّا تَأَخَّرَ عَنْ مَجْلِسِهِ لِيَجْلِسَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ عَلَى الْبَابِ، فَقَالَ: " الْأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ، وَلَهُمْ حَقٌّ، وَلِي حَقٌّ مَا فَعَلُوا ثَلَاثًا: إِنْ حَكَمُوا عَدَلُوا، وَإِنْ عَاهَدُوا وَفَّوْا، وَإِنِ اسْتُرْحِمُوا رَحِمُوا، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِمْ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ "
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے جبکہ ہم ایک گھر میں تھے، ہر شخص اپنی جگہ سے پیچھے ہٹ گیا تاکہ رسول اللہ ﷺ اس کے قریب بیٹھ سکیں۔ آپ ﷺ دروازے پر کھڑے ہو گئے اور فرمایا: ”حکمران قریش میں سے ہوں گے، ان کا حق ہے اور میرا بھی حق ہے، جب تک وہ تین کام کریں: جب فیصلہ کریں تو عدل کریں، جب عہد کریں تو پورا کریں، اور جب ان سے رحم کی درخواست کی جائے تو رحم کریں۔ ان میں سے جو ایسا نہ کرے اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الألف / حدیث: 721
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 252، حدیث 725