المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شهاب بن المجنون جد عاصم بن كليب واختلف في اسمه، وقال بعضهم: اسمه شبيب، وقال بعضهم: شتير باب: سیدنا شہاب بن مجنون رضی اللہ عنہ، عاصم بن کلیب کے دادا، ان کے نام میں اختلاف ہے، بعض نے کہا: ان کا نام شبیب تھا، اور بعض نے کہا: شتیر
حدیث نمبر: 7201
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ، ثنا أَبُو مَعْدَانَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ , وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاضِعٌ يَدَهُ عَلَى فَخِذِهِ يُشِيرُ بِالسَّبَّابَةِ، وَيَقُولُ: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ»ترجمہ
میں مسجد میں داخل ہوا، اور رسول اللہ ﷺ اپنا ہاتھ اپنی ران پر رکھے شہادت کی انگلی سے اشارہ کر رہے تھے، اور فرما رہے تھے: ”اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ۔“