المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
المغيرة بن سعيد بن نوفل عن شداد باب: مغیرہ بن سعید بن نوفل کی سیدنا شداد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7158
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ الْمَدَنِيُّ، حَدَّثَنِي الْمُغِيرَةُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ نَوْفَلٍ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: " أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى سَيِّدِ الِاسْتِغْفَارِ؟ أَنْ تَقُولَ: «اللهُمَّ أَنْتَ إِلَهِي، أَنْتَ خَلَقْتَنِي، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، وَأَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذُنُوبِي، فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُولُهَا فَيَأْتِيهِ قَدَرُهُ فِي يَوْمِهِ قَبْلَ أَنْ يُمْسِيَ، أَوْ فِي مَسَائِهِ قَبْلَ أَنْ يُصْبِحَ، إِلَّا كَانَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ , إِنْ شَاءَ اللهُ»ترجمہ
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں سب سے بہترین استغفار نہ بتاؤں؟ کہ تم کہو: ’اے اللہ! تو میرا معبود ہے، تو نے مجھے پیدا کیا، اور میں اپنی طاقت بھر تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں نے جو کچھ کیا اس کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں جو مجھ پر ہے، اور اپنے گناہوں کا بھی اقرار کرتا ہوں، بے شک تیرے سوا کوئی گناہ نہیں بخشتا‘، جو بندہ یہ کہے اور اسی دن اس کی موت شام سے پہلے آ جائے، یا اس کی شام میں صبح سے پہلے آ جائے، وہ ان شاء اللہ جنتیوں میں سے ہو گا۔“