المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو المصبح المقرائي عن شداد بن أوس باب: ابوالمصبح مقرائی کی سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7128
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ سُفْيَانَ الرَّقِّيُّ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي قَيْسٍ الشَّامِيُّ، عَنْ أَبِي مُصَبَّحٍ الْحِمْصِيِّ، قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فِيهِمْ شَدَّادُ بْنُ أَوْسٍ، وَثَوْبَانُ مَوْلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُمْ يَتَذَاكَرُونَ، فَقَالُوا: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ كَذَا وَكَذَا مِنَ الْخَيْرِ، وَإِنَّهُ لَمُنَافِقٌ» ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَكَيْفَ يَكُونُ مُنَافِقًا وَهُوَ مُؤْمِنٌ بِكَ؟ قَالَ: «يَلْعَنُ الْأَئِمَّةَ، وَيَطْعَنُ عَلَيْهِمْ»ترجمہ
… رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے کچھ لوگ، جن میں شداد بن اوس اور ثوبان مولی رسول اللہ ﷺ شامل تھے، آپس میں تذکرہ کر رہے تھے، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ”آدمی اتنا اتنا نیک عمل کرتا ہے، پھر بھی وہ منافق ہوتا ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ منافق کیسے ہو سکتا ہے جبکہ وہ آپ پر ایمان رکھتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ حکمرانوں پر لعنت کرتا ہے اور ان پر طعن کرتا ہے۔“