المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عبيد الله مسلم بن مشكم عن شداد باب: ابوعبیداللہ مسلم بن مشکم کی سیدنا شداد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7126
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ، قَالَا: ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدِ اللهِ مُسْلِمِ بْنِ مِشْكَمٍ، أَنَّهُ سَمِعَ شَدَّادَ بْنَ أَوْسٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِذَا كَنَزَ النَّاسُ الدَّنَانِيرَ وَالدَّرَاهِمَ فَاكْنِزُوا هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ: اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الثَّبَاتَ فِي الْأَمْرِ، وَالْعَزِيمَةَ عَلَى الرُّشْدِ، وَأَسْأَلُكَ شُكْرَ نِعْمَتِكَ , وَحُسْنَ عِبَادَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا تَعْلَمُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا تَعْلَمُ "ترجمہ
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جب لوگ دینار اور درہم جمع کریں تو تم یہ کلمات جمع کر لو: ’اے اللہ! میں تجھ سے دین کے معاملے میں ثابت قدمی اور ہدایت پر پختہ عزم مانگتا ہوں، اور تیری نعمت کا شکر اور تیری عبادت کا حسن مانگتا ہوں، اور تجھ سے وہ بھلائی مانگتا ہوں جو تو جانتا ہے، اور اس برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو تو جانتا ہے، اور اس چیز کی بخشش مانگتا ہوں جو تو جانتا ہے۔‘“