المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سن أنس بن مالك، ووفاته رضي الله عنه باب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی عمر اور وفات
حدیث نمبر: 710
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْقَاضِي، ثنا شَرِيكُ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " غَسَّلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، فَلَمَّا بَلَغْتُ عَوْرَتَهُ، قُلْتُ لِبَنِيهِ: أَنْتُمْ أَحَقُّ بِغَسْلِ عَوْرَتِهِ، دُونَكُمْ فَاغْسِلُوهَا، فَجَعَلَ الَّذِي يَغْسِلُهَا عَلَى يَدِهِ خِرْقَةً وَعَلَيْهَا ثَوْبٌ، ثُمَّ غَسَلَ الْعَوْرَةَ مِنْ تَحْتِ الثَّوْبِ "ترجمہ
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو غسل دیا، جب میں ان کی شرمگاہ تک پہنچا تو ان کے بیٹوں سے کہا: تم اپنے والد کی شرمگاہ دھونے کے زیادہ حق دار ہو، خود اسے دھو لو۔ چنانچہ جس نے اسے دھویا اس نے اپنے ہاتھ پر کپڑا لپیٹا اور اس پر ایک اور کپڑا ڈال دیا، پھر کپڑے کے نیچے سے شرمگاہ دھو ڈالی۔