المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شداد بن شرحبيل الأنصاري باب: سیدنا شداد بن شرحبیل انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 7080
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ الدِّمَشْقِيُّ، وَخَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ الْمِصْرِيُّ، قَالَا: ثنا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا حَبِيبُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا عَيَّاشُ بْنُ مُؤْنِسٍ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ شُرَحْبِيلَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: مَهْمَا نَسِيتُ، فَإِنِّي لَمْ أَنَسَ أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «قَائِمًا يُصَلِّي، وَيَدُهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى قَابِضًا عَلَيْهَا»ترجمہ
سیدنا شداد بن شرحبیل انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: میں جو کچھ بھی بھول جاؤں، لیکن یہ نہیں بھولا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے، اور آپ ﷺ کا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر تھا، اسے پکڑے ہوئے تھا۔